جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز و ناکہ بندی، 325 افراد کی چیکنگ

جہلم پولیس نے ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کی۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ضلع بھر میں 10 مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کیے گئے جن کے دوران 325 افراد کو چیک کیا گیا۔ اس موقع پر شہریوں کی پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے ویری فکیشن بھی کی گئی تاکہ کسی قسم کے مشکوک یا جرائم پیشہ عناصر کو فوری طور پر بے نقاب کیا جا سکے۔

پولیس نے بتایا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد مجرمان اشتہاریوں، جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاری، ناجائز اسلحہ اور منشیات کی برآمدگی اور شرپسندوں کو ان کے مذموم عزائم پر عمل پیرا ہونے سے روکنا ہے۔

مزید برآں ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندی کے ذریعے سخت چیکنگ بھی عمل میں لائی گئی جبکہ اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے اقدامات کیے گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button