بھارت کے پاکستان مخالف بیانات، افسوس ہے ہماری طرف سے کوئی رد عمل نہیں دیا گیا، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر ریاست اپنے شہریوں کی عزت نہیں کرے گی تو اس کی خود مختاری کو کون حیثیت دے گا۔

مقامی ہوٹل میں بھارتی انتخابات کے جنوبی ایشیا پر اثرات کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ انتخابات میں بھارتی حکومت نے بیانیہ بنایا اور وزیر دفاع نے لسٹ جاری کی کہ ہم نے پاکستان میں 20 بندوں کو گھس کر مارا، لیکن ’افوسناک ہے کہ پاکستان کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ 15 سالوں میں کشمیر، پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک مسئلہ رہے گا لیکن پانی کا مسئلہ پہلے نمبر پر آ جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ مودی کا 5 سال پورے کرنا مشکل لگتا ہے، مڈ ٹرم پول ہوگا تو راہول وزیراعظم ہوگا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button