رمضان المبارک؛ قیدیوں کو سحری و افطاری میں کیا ملے گا؟ مینو کا شیڈول جاری


جہلم سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کیلئے ماہ رمضان میں مینو کیا ہو گا؟ شیڈول جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سحری میں چائے ،سالن اور روٹی فراہم کی جائےگی،افطاری میں روٹین مینیو کیساتھ کجھور،سموسہ،شربت اوردودھ فراہم کیا جائے گا۔ ماہ رمضان کے دوران قیدیوں کیلئےسحری وافطاری میں خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی،تمام جیلوں کےکچن انچارج اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس اپنی نگرانی میں سحری و افطاری تیار کروائیں گے۔
مراسلہ کے مطابق انچارج اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سحری وی افطاری کی تقسیم ہر بارک میں کروائیں گے ،سپرنٹنڈنٹ جیل ومیڈیکل آفیسر دورہ کرکے سحری و افطاری کی تیاری و تقسیم کے معیار کا جائزہ لیں گے،نقص کی صورت میں قصوروارعملہ کیخلاف فوری تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سحری وافطاری کےاوقات کےبعدکم ازکم 1گھنٹہ بعدتک پیرامیڈیکل سٹاف جیل ہسپتال میں رہنےکاپابندہو گا۔
مراسلہ کےمطابق سحری کی خوراک کی تقسیم کا عمل آدھا گھنٹہ قبل جبکہ افطاری کی تقسیم کا عمل بھی افطار سے آدھا گھنٹہ قبل مکمل کیا جائے ، سحری و افطاری اورنماز کے اوقات کے دوران سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ،مخیرحضرات کی فراہم کردہ تمام عطیات وکھانےپینےکی اشیاکاریکارڈروزانہ کی بنیادپررکھاجائے۔
جیلوں میں موجودیوٹیلیٹی سٹور و ٹک شاپ پر موجود اشیائے ضروریہ کے دام ، مقدار و معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،آئی جی جیل میاں فاروق نذیر کی جانب سے تمام متعلقہ افسران کو مراسلہ جاری کیاگیا۔



