پنڈدادنخان میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یوم سیاہ منایا گیا

پنڈدادنخان: مقامی انتظامیہ کے زیر اہتمام کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یوم سیاہ منایا گیا۔

یوم سیاہ کے موقع پر احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، احتجاجی ریلی راجہ غضنفر علی خاں کے مقبرے سے چلڈرن پارک تک نکالی گئی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین نے کی۔

ریلی میں سی او ملک اکبر، حاجی محمد سلیمان ایم سی کھیوڑہ سمیت پنجاب پولیس، ریسکیو، ہیلتھ اور محکمہ ایجوکیشن سمیت تمام محکمہ جات کے افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے اور بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ شرکاء نے "ہم لے کے رہیں گے آزادی، کشمیر بنے گا پاکستان” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

ریلی کے اختتام پر کشمیریوں اور ملک پاکستان کی سلامتی و ترقی کے لئے دعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button