دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 2 لڑکے ڈوب گئے، ایک لڑکا جاں بحق، دوسرے لڑکے کو بچا لیا گیا

جہلم: دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے دو لڑکے ڈوب گئے، ایک لڑکا جاں بحق جبکہ دوسرے لڑکے کو بچا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں بگا گاؤں کے قریب دریائےجہلم میں نہاتے ہوئے دو کم عمر لڑکے پانی میں ڈوب گئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں لڑکے گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے دریا میں نہا رہے تھے کہ اچانک پانی کی گہرائی میں چلے گئے۔
@jhelumupdates جہلم میں دو لڑکے دریائے جہلم میں ڈ۔و۔ب گئے #JhelumUpdates #foryou #LatestNews #fyp #jhelum #viralvideo #breakingnews #foryoupagе #viralvideos #viral #tiktok #trending ♬ original sound – Jhelum Updates
ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ لڑکے علی حسن ولد اللہ یار سکنہ بگا گاؤں کو دریا سے بحفاظت نکال کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔
غوطہ خور ٹیم نے تلاش کے بعد دوسرے لڑکے کی لاش دریا سے نکال لی۔ جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت 15 سالہ عبد الرحمٰن ولد چوہدری جہانگیر کے طور پر ہوئی ہے، جو جہلم کے علاقے عیدگاہ کا رہائشی تھا۔
ریسکیو ٹیم نے جاں بحق ہونے والے لڑکے کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔



