دینہ پولیس کی بڑی کارروائیاں، اقدام قتل کا ملزم اور امانت میں خیانت کرنے والا اشتہاری گرفتار

دینہ پولیس کی دو اہم کارروائیاں، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم اور امانت میں خیانت کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دینہ سرمد الیاس ملک اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

دوسری کارروائی میں پولیس نے امانت میں خیانت کرنے والے اشتہاری مجرم کو گرفتار کیا جو 2024 سے تھانہ دینہ پولیس کو مطلوب تھا۔ مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا، جسے جدید سائنٹفک طریقہ کار بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ اقدام قتل، امانت میں خیانت اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button