دینہ میں سول ڈیفنس کی کارروائی، غیر قانونی پٹرول مشین ضبط، مقدمہ درج

دینہ: ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم سید میثم عباس کی ہدایت پر چوہدری اشفاق احمد گجر سول ڈیفنس آفیسر جہلم نے غیر قانونی پٹرولیم مصنوعات کے کاروبار کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی۔
چوہدری اشفاق احمد گجر نے جہلم کی تحصیل دینہ میں واقع مہتہ چونگی روڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے غیر قانونی طور پر چلائی جانے والی پٹرول مشین کو ضبط کر لیا اور متعلقہ پولیس اسٹیشن میں جمع کروا کر مقدمہ درج کروا دیا گیا۔
اس موقع پر چوہدری اشفاق احمد گجر نے واضح کیا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی قانون سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔



