پنڈدادنخان پولیس کی بڑی کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور شریف پولیس نے ایس ایچ او کی قیادت میں اہم کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ہونے والے ملزمان میں نوروز اور حسیب شامل ہیں، جن سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم حسیب کے قبضے سے ایک کلو 100 گرام ہیروئن جبکہ ملزم نوروز کے قبضے سے 520 گرام چرس برآمد کر لی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ جلالپور شریف میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور امکان ہے کہ ان سے منشیات کے دیگر نیٹ ورک کے بارے میں بھی اہم معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی منشیات کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے اور علاقے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button