سوہاوہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 640 ساشے گٹکا تلف

سوہاوہ: پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم نے سوہاوہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک کریانہ سٹور سے 640 ساشے گٹکا برآمد کر کے تلف کر دیا۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کے مطابق، صوبے بھر میں گٹکے کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے کیونکہ گٹکا منہ اور معدے کی مختلف بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔

یہ کارروائی سوہاوہ میں موجود کریانہ سٹور کے خلاف کی گئی، جہاں موقع پر موجود گٹکے تلف کر دیے گئے۔ اس کے علاوہ سٹور مالک کے خلاف گٹکا فروخت کرنے پر ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی گٹکا فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گی تاکہ عوام کی صحت اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button