سوہاوہ: ڈومیلی میں گھریلو رنجش پر بھانجے نے فائرنگ کرکے ماموں کو قتل کردیا

سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں گھریلو رنجش پر بھانجے نے فائرنگ کرکے ماموں کو قتل کردیا، ملزم موقع سے فرار جبکہ لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات کو سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے بورڈنگ محلہ میں طیب نامی شخص نے فائرنگ کر کے اپنے 38 سالہ ماموں عصمت علی سردار کو قتل کر دیا،ملزم نے گھر کے دروازے پر واردات کی اور فرار ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی تھانہ ڈومیلی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کرپوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم طیب اور مقتول عصمت سردار کے درمیان معمولی رنجش پر ناچاقی چل رہی تھی۔

پولیس نے شواہد اکھٹے کر کےکے کاروائی کا آغاز کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی جلد ملزم کو گرفتار کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button