ملکی معیشت میں نمایاں کردار پر حاجی عمر مشتاق کو وزیراعظم پاکستان نے ایوارڈ سے نوازا

پنڈدادنخان: ملکی معیشت میں نمایاں کردار ادا کرنے والے ایکسپورٹرز کی خدمات کے اعتراف میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے لکی کور انڈسٹری کے چیف آپریٹنگ آفیسر حاجی عمر مشتاق کو ایوارڈ سے نوازا۔ اس موقع پر ملکی معیشت کی مضبوطی اور صنعتی ترقی میں نجی شعبے کے کردار کو سراہا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ایک تقریب کے دوران ان ایکسپورٹرز کو اعزازات دیے گئے جو قومی معیشت کے استحکام اور برآمدات کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ لکی کور انڈسٹری کا ایوارڈ ایل سی آئی سوڈا ایش کمپنی کھیوڑہ کے چیف آپریٹنگ آفیسر حاجی عمر مشتاق نے وصول کیا۔ ایوارڈ ملنے پر صنعتی، سماجی اور صحافتی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

اس موقع پر ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر بزرگ صحافی یوسف ناز، سینئر صحافی یونس شہباز، شکیل شیراز ایڈووکیٹ (سینئر نائب صدر بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان)، معروف تجزیہ کار چوہدری خادم علی مانڈلہ سمیت صحافیوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور وکلا برادری نے حاجی عمر مشتاق کو دلی مبارکباد پیش کی۔

شرکاء نے ادارے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ لکی کور انڈسٹریز نہ صرف ملکی معیشت اور برآمدات میں اہم کردار ادا کر رہی ہے بلکہ ایل سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ کے ذریعے مقامی کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں بھی نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ ادارے سے منسلک ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے، جو علاقائی ترقی اور سماجی استحکام میں اہم کردار ہے۔ اہلِ علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کی مزید ترقی، کامیابی اور تسلسل کے ساتھ ملکی خدمت کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button