دینہ: منگلا پولیس کی بڑی کارروائی، خاتون منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

دینہ: منگلا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے خاتون منشیات فروش کو چرس سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لیڈی منشیات فروشہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ روبی امتیاز کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 1 کلو 580 گرام چرس برآمد کی گئی۔

پولیس نے ملزمہ کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ منگلا کینٹ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق منشیات فروش معاشرے کے لیے زہر قاتل ہیں، جن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button