انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی فیس اور اہم معلومات

انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس ناصرف شناختی دستاویز کے طور پر کام کرتا ہے بلکہ سعودی عرب سمیت بیرونی ممالک کسی بھی ٹریفک حادثے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی سے بھی بچاتا ہے۔

ٹریفک پولیس پنجاب کی جانب سے جاری کردہ بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کو سعودی حکام بھی قبول کرتے ہیں، پاکستانی شہری اگر سیاحتی ویزا پر سعودی عرب میں موجود ہوں تو لائٹ وہیکل چلا سکتے ہیں۔

پاکستان سے آنے والے غیرملکی مسافروں کو یہ لائسنس ویانا کنونشن 1968 کے مطابق جاری کیا جاتا ہے۔

اگر پنجاب کے شہری جو سعودی عرب کا سفر کرنا چاہتے ہیں تو وہ سٹی ٹریفک پولیس دفاتر یا پولیس خدمت مرکز جاکر اپنا بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس بنواسکتے ہیں۔

بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کے لیے کیا شرائط ہیں؟

ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے درخواست دہندگان کے پاس پاسپورٹ پر ویلیڈ قومی ڈرائیونگ لائسنس اور ویلیڈ ویزا ہونا ضروری ہے۔

اوریجنل شناختی کارڈ، ویلیڈ ڈرائیونگ لائسنس ہونا چاہیے، پاسپورٹ کی تصدیق شدہ کاپی جس کی میعاد کم از کم 6 ماہ ہونی چاہیے۔

انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تازہ ترین فیس

ٹریفک پولیس پنجاب کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کی فیس موٹر کار، جیپ کے لیے 4980 روپے ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button