آئی جی پنجاب نے ایس ایچ او پنڈدادنخان اور انکی ٹیم کو تعریفی اسناد و کیش انعامات سے نوازا

پنڈدادنخان: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جرائم کی سرکوبی میں بہترین کارکردگی دیکھانے پر جہلم پولیس کے ایس ایچ او پنڈدادنخان اور انکی ٹیم کو تعریفی اسناد و کیش انعامات سے نوازا۔

انعامات وصول کرنے والے افسران و اہلکاران میں ایس ایچ او پنڈدادنخان محمد آصف، اسسٹنٹ سب انسپکٹر نئیر عباس، ہیڈ کانسٹیبل محمد ارشد اور کانسٹیبل محمد وسیم اشرف شامل ہیں۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ منشیات فری فری پنجاب، خواتین و بچوں کے تحفظ کی Never Again مہم اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ جرائم کی سرکوبی کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button