دینہ میں اسلحہ کے زور پر خاتون سے گینگ ریپ کرنے والے دو ملزمان گرفتار

دینہ پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران اسلحہ کے زور پر خاتون سے گینگ ریپ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
یہ کارروائی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے کی۔
مدعیہ مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مجھے اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے سنگین مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور کسی کو بھی قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔



