جہلم میں ناقص دودھ سے بھری متعدد گاڑیاں پکڑی گئیں، سینکڑوں لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا

جہلم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص دودھ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے سینکڑوں لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا۔

جہلم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص دودھ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے سینکڑوں لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جہلم کے داخلی اور خارجی راستوں پر علی الصبح ناکے لگا کر ناقص دودھ کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق 37 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود تقریباً 2 ہزار 800 لیٹر دودھ کو چیک کیا گیا۔

چیکنگ کے دوران 600 لیٹر پانی ملا دودھ موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ ناقص دودھ سپلائی کرنے پر 9 دودھ بردار گاڑیوں کے مالکان کو مجموعی طور پر 18 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دودھ بردار گاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے تاکہ عوام کو معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button