جہلم میں منشیات کیس کا فیصلہ، جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 10 سال قید اور جرمانے کی سزا

جہلم کی عدالت نے منشیات کے مقدمہ نمبر 287/24 بجرم CNSA 9 (I)6c تھانہ سٹی کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم جمشید علی کو 10 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

مجرم جمشید علی منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، جس پر جہلم پولیس نے اسے ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان پیش کیا۔ پولیس کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔

ڈی پی او جہلم نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خاتمے کے لیے بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہلم پولیس کی انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے تاکہ پولیس کی محنت اور قانون کی حکمرانی کو سراہا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button