جہلم پولیس کو سوشل میڈیا پر کسی بھی اظہار رائے سے روک دیا گیا

جہلم: جہلم پولیس فورس کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کسی بھی قسم کی رائے کا اظہار کرنے سے روک دیا گیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس افسران و ملازمین کیلئے سوشل میڈیا استعمال کی پالیسی جاری کر دی گئی۔

مراسلے میں کہا گیا کہ ڈی پی او یا یونٹ ہیڈ کی اجازت کے بغیر یونیفارم میں سوشل میڈیا پر کوئی سرگرمی نہیں کی جائیگی، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پولیس اہلکاروں کی طرف سے کوئی ذاتی، سیاسی یا مذہبی خیالات شیئر نہیں کئے جا سکتے۔

پولیس کی سرگرمیوں سے متعلق سرکاری چینل صرف ڈی پی او یا یونٹ کے سربراہ کے ذریعہ چلایا جائے گا، کسی بھی سوشل میڈیا سرگرمی کے لئے بھی افراد کو پولیس کی گاڑیوں اور دفاتر کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔

سوشل میڈیا پالیسی کے نفاذ کیلئے آر پی اوز و یونٹ کے سر بر اہان ذاتی طور پر ذمہ دار ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button