جہلم پولیس نے دو منشیات فروشوں کو دھر لیا، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، دو منشیات فروش ملزمان منشیات سمیت گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق پنڈ دادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم تصور عمران کو گرفتار کر لیا، ملزم سے662گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم خالد حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم سے560گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروشی جیسی لعنت سے معاشرے کو پاک کرنا اولین ترجیح ہے۔



