تحصیل پنڈدادنخان میں پانی کی کمی کا مسئلہ حل کرنا ہمارا مشن ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم/ پنڈدادنخان: پبلک ہیلتھ کی سکیموں کو جلد مکمل کریں گے، تحصیل پنڈدادنخان میں پانی کی کمی کا مسئلہ حل کرنا ہمارا مشن ہے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی واٹر سپلائی سکیموں کے جائزہ اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں پبلک ہیلتھ افسران نے بتایا کہ تحصیل پنڈدادنخان میں پانی کے مسئلے کے حل کیلئے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ پہلے سے جاری سکیموں میں لیکج اور دیگر مسائل کو حل کیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے کہا آئندہ مالی سال کے دوران تحصیل پنڈدادنخان کے اہم مسائل خصوصی طور پر ہر گھر تک صاف پانی کی فراہمی ہمارا مشن ہے اور بھاری فنڈز سے واٹر سپلائی سکیموں کو مکمل اور فعال کرنے پر ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔



