جہلم: خاتون کو فون پر ہراساں اور دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

جہلم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو فون پر ہراساں کرنے اور سنگین دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم نے اطلاع ملتے ہی حرکت میں آتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے فون کال کے ذریعے خاتون کو ہراساں کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

تھانہ سٹی پولیس نے خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کیا اور فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق شہریوں، خاص طور پر خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور ایسے ملزمان کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button