ضلع جہلم کی خوبصورتی اور تاریخی مقامات کی بحالی سے نہ صرف سیاحوں کی دلچسپی میں اضافہ ہوگا، میثم عباس

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کہا ہے کہ ضلع کی خوبصورتی اور تاریخی مقامات کی بحالی سے نہ صرف سیاحوں کی دلچسپی میں اضافہ ہوگا بلکہ شہریوں کو ایک خوبصورت اور بہتر ماحول بھی فراہم کیا جا سکے گا۔

یہ بات انہوں نے بیوٹیفیکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ضلع جہلم کے تاریخی مقامات خاص طور پر قلعہ روہتاس، گردوارہ بھائی کرم سنگھ، بند دریائے جہلم سمیت دیگر منصوبوں پر غور کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں اہم چوکوں، چوراہوں، پبلک پارکس اور واکنگ ٹریک سمیت دیگر عوامی مقامات کی خوبصورتی کے لیے جامع پلان ترتیب دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام تحصیلوں میں ایسے مقامات کی نشاندہی کی جائے جہاں عوامی سہولت اور تفریح کے لیے منصوبے بنائے جا سکیں تاکہ تاریخی ضلع جہلم کو مزید خوبصورت بنایا جا سکے اور سیاحوں کے لیے مزید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button