جہلم: کیئر ٹیکرز نے غریب مستحق افراد میں مفت راشن تقسیم کرنے کا پلان مکمل کر لیا

جہلم: رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں مہنگائی کا جن اس قدر بے قابو ہوگیا کہ زمین میں اگنے والی سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگی خریداری کرنا مشکل نہیں ناممکن ہے۔
اس مہنگائی و بابرکت ماہ کو مد نظر رکھتے ہوئے جہلم کی متحرک تنظیم کیئر ٹیکرز نے غریب مستحق افراد میں مفت راشن تقسیم کرنے کا پلان مکمل کر لیا۔ کئی گھرانوں کو راشن انکی دہلیز تک پہنچایا جائے گا۔
تنظیم نے ہر رمضان کی طرح اس رمضان میں بھی اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس بہترین عمل کا آغاز کرنا ہے، کیئر ٹیکرز جہلم کی واحد تنظیم ہے جس کے ممبران خود سے ڈونیشن کرتے ہیں تاکہ اس ماہ مقدس میں راشن ان افراد کو تک پہنچایا جا سکے جو اسکے اصل معنوں میں حقدار ہیں۔
کیئر ٹیکر تنظیم کا ہر ممبر اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے۔ بانی تنظیم میر اسفند کو شہریوں نے ربردست خراج تحسین کیا جنہوں نے اس مہنگائی کے دور میں جہلم کی عوام کے لئے بہترین پراجیکٹ متعارف کروائے، سکول اور کالجوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ سمیت اہم پروجیکٹ شامل ہیں۔
تنظیم کو ایک میسج واٹس ایپ پر موصول ہوتا ہے تو اسکے بعد ممبران ڈونیشن شروع کر دیتے ہیں، اس رمضان میں بھی بہترین راشن مستحق افراد تک پہنچایا جائے گا تاکہ رمضان المبارک میں کسی مستحق افراد کو کوئی کمی نہ محسوس ہوسکے۔
بہترین راشن بیگ کیئر ٹیکرز کی جانب سے تقسیم کئے جاتے ہیں وہ بھی مستحق افراد کی دہلیز تک جسے شہریوں نے خوب سراہا ہے۔ حکومت کو بھی اس تنظیم کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے تاکہ یہ تنظیم مزید عوامی خدمت کر سکے۔



