جہلم کی یونین کونسل بوکن میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم جاری، متعدد آوارہ کتے تلف

جہلم: سیکرٹری یونین کونسل بوکن محمد انور جعفری کی زیر نگرانی آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم جاری ہے۔ نواحی گاؤں چک حافظاں اور جنوال میں تقریباً ایک درجن کے قریب آوارہ کتوں کو تلف کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز سے جہلم کے نواحی علاقوں بالخصوص چک حافظاں اور جنوال میں آوارہ کتوں نے علاقہ مکینوں کا جینا دوبھر کر دیا تھا جبکہ آوارہ کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے کئی بچے، بوڑھے اور خواتین شدید زخمی بھی ہو چکی تھیں اور انہوں نے ضروری کام کے لیے بھی باہر نکلنا چھوڑ دیا تھا جس کی وجہ سے علاقہ مکین شدید پریشان تھے ۔

علاقہ مکینوں کی درخواست پر سیکرٹری یونین کونسل بوکن محمد انور جعفری نے اپنی نگرانی میں فوری طور پر ٹیم تشکیل دیکر آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق چک حافظاں اور جنوال میں اب تک تقریباً ایک درجن کے قریب کتوں کو تلف کر دیا گیا ہے اور مزید کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

آوارہ کتوں کے خاتمے سے علاقہ مکینوں نے سکھ کا سانس لیا ہے اور سیکرٹری یونین کونسل محمد انور جعفری اور انکی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button