اڈیالہ میں قید فواد چوہدری کا بیٹی کی سالگرہ پر خصوصی پیغام

جیل میں قید سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنی بیٹی نساکی سالگرہ کے موقع پر خصوصی ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا۔
ان کی اہلیہ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری بیٹی نسا کی سالگرہ ہے اور وہ فواد کو بہت یاد کررہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی فواد ہمارے درمیان نہیں ہیں، یہ وقت بھی گزر جائے گا۔
ادھر ویڈیو پیغام میں فواد چوہدری نے بیٹی کے لیے پیغام ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ ‘برتھ ڈے گرل نسا، کیا حال ہیں آپ کے، آپ 7 سال کی ہوگئی ہیں بگ گرل ناؤ ماشااللہ، خوش رہو’۔

انہوں نے مزید کہا کہ انشااللہ اب ہم آئیں گے، پتا نہیں یہ کب چھوڑیں گے، جب بھی چھوڑیں گے، ہم آپ کی بڑی سے برتھ ڈے سیلبریٹ کریں گے’۔
نیوز رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز فواد چوہدری سے اڈیالہ جیل میں فیملی نے ملاقات بھی کی تھی۔
جیل کے کانفرنس روم میں آدھے گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں فواد چوہدری کی اہلیہ، بیٹے اور بھائی فراز چوہدری موجود تھے۔
ملاقات میں فواد چوہدری کی صحت اور مقدمات کے حوالے سے بات چیت ہوئی، جس کے بعد فوادچوہدری کی فیملی واپس اسلام آباد روانہ ہو گئی۔
خیال رہے کہ سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو 4 نومبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔



