سوہاوہ پولیس کی بڑی کارروائی، چوری کے مقدمے میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار

سوہاوہ: ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم مہیب الحسن کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مجرم مہیب الحسن چوری کے ایک مقدمے میں تھانہ سوہاوہ کو مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔ تاہم جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے جہلم پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔



