امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری کے والد عبدالروف منہاس انتقال کر گئے

دینہ: امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری کے والد محترم عبدالروف منہاس (سابق امیر جماعت اسلامی دینہ) رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

مرحوم نیک سیرت، باعمل اور دینی و سماجی خدمات میں پیش پیش رہنے والی شخصیت تھے۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں ڈوئیاں جٹاں میں ادا کی گئی، جس میں عزیز و اقارب، علما کرام، جماعت اسلامی کے کارکنان اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر فضا غم زدہ رہی اور ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔ شرکائے جنازہ نے مرحوم کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

دوسری جانب جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے ڈاکٹر قاسم محمود کے گھر جا کر ان سے والد کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے مغفرت و بلندیٔ درجات جبکہ پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا فرمائی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button