ضلع جہلم میں پلاسٹک بیگز کے خلاف سخت ایکشن شروع کیا جا رہا ہے، صباء سحر

جہلم: پلاسٹک بیگز کے خلاف سخت ایکشن شروع کیا جا رہا ہے، پلاسٹک ڈیلرز کی رجسٹریشن 31 دسمبر تک لازم ہے اس کے بغیر کسی کو پلاسٹک بیگز کے کاروبار کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم صباء سحر نے پلاسٹک بیگز ڈیلرز کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے 75 مائیکرون سے کم وزن کے شاپنگ بیگ فروخت کرنے پر پچاس ہزار جرمانہ اور دوکان سیل کرنے کے واضح احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام شاپنگ بیگ ڈیلرز کو چھ ماہ سے زائد عرصہ کا ریلیف دیا گیا ہے۔ جس کی مدت اب 31 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ اس لئے تمام ڈیلرز اپنی رجسٹریشن کرائیں اور ماحول دشمن پلاسٹک کو ختم کرنے میں حکومت پنجاب کا ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button