ڈپٹی کمشنر جہلم نے سرپرست اعلیٰ جہلم پریس کلب راجہ جہانزیب خان ترک کی عیادت کی

جہلم پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ راجہ جہانزیب خان ترک کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں داخل کروا دیا گیا، جہاں ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی ان کا علاج جاری ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید محمد میثم عباس، چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں مظہر حیات، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد شکیل، ایڈمن آفیسر سول اسپتال برہان حمید بٹ، چیئرمین جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود، جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو، نائب صدر مرزا قدیر بیگ، صدر الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی سمیت دیگر معزز شخصیات نے اسپتال جا کر راجہ جہانزیب خان ترک کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے اسپتال میں طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ مریض کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس موقع پر اہل خانہ اور دوست احباب نے بھی راجہ جہانزیب خان ترک کی صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔
جہلم پریس کلب کے عہدیداران اور صحافی برادری نے بھی راجہ جہانزیب خان ترک کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کے لیے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد مکمل صحت عطا فرمائے۔



