پنڈدادنخان سے اغواء ہونے والا 15 سالہ لڑکا بازیاب

پنڈدادنخان: ایس ایچ او للہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، 15 سالہ مغوی محمد اسامہ کو ڈھونڈ کر لواحقین کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد اسامہ کے چچا کی مدعیت میں 7 یوم قبل تھانہ للِہ میں اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، تھانہ للہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس استعمال کرتے ہوئے لڑکے کو سرگودھا کے چک نمبر 9 سے ڈھونڈ نکالا، سرگودھا سے لا کر لواحقین کے حوالے کر دیا۔

محمد اسامہ کے لواحقین جہلم پولیس کے شکر گزار ، ڈھیروں دعائیں دیں۔

للِہ پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے جہلم پولیس کی بچھڑوں کواپنوں سے ملوانے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے فاتر العقل شخص کو ڈھونڈ کر لواحقین کے حوالے کر دیا۔

گمشدہ شخص منڈی بہاؤالدین سے کشتی کے ذریعہ دریا عبور کر کے للِہ کے علاقہ میں آ گیا، جو للِہ پولیس ملا۔ للِہ پولیس نے گمشدہ شخص کے لواحقین کو بھلوال ضلع سر گودھا سے ٹریس کر کےلا پتہ شخص انکے حوالے کر دیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت مدد میں مصروف عمل ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button