زمینوں کی رجسٹریاں، انتقالات بنوانے والوں کیلئے خوشخبری، سب رجسٹرار کے دفاتر آج کھلے رہیں گے

جہلم: زمینوں کی رجسٹریاں، انتقالات بنوانے والوں کے لیے خوشخبری، سب رجسٹرار کے دفاتر آج چھٹی کے روز بھی کھلے رہیں گے۔

محکمہ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سب رجسٹرار دفاتر کو ہدایات جاری کردی گئیں۔ ممبر ٹیکسز کی ہدایات پر سب رجسٹرار آفس آج اتوار کے روز بھی کھلے رہیں گے ۔

سیکرٹری ٹیکسز بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ شہری اپنی جائیدادوں کی رجسٹریوں سے متعلق آج بھی اتوار کے روز بھی دفتر آسکیں گے۔ جہلم سمیت صوبہ بھر کے سب رجسٹرار آفس مالی سال کے اختتامی دن پر کام جاری رکھیں، شہریوں کو 30 جون 2024 کو صوبہ بھر سے سب رجسٹرار کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتوار کے روز سینکڑوں ،ہزاروں لوگ اپنی اراضی سے متعلق پرانے ریٹس پر رجسٹریاں حاصل کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button