سپر 6 والی بال ٹورنامنٹ تھلہ چوہدریاں پہلوان کلب نےسنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل جیت لیا

سوہاوہ/ڈومیلی: سپر 6 والی بال ٹورنامنٹ تھلہ چوہدریاں پہلوان کلب نےسنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل جیت لیا، جیت پر کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا، حیدری کلب کو شکست کاسامناکرناپڑا۔ مسعود احمد،فخررشیداور عبیداللہ نے انعامات تقسیم کئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ کے گاؤں تھلہ چوہدریاں میں سپرسکس والی بال ٹورنامنٹ کاانعقاد کیاگیا جس میں علاقے سے چھ ٹیموں نے حصہ لیا۔
ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی صوبیدار (ر) چوہدری مسعود احمد، چوہدری فخررشید ایڈووکیٹ، راجہ عبیداللہ کیانی سابق چیئرمین زکوۃ کمیٹی بڑاگواہ، چوہدری فیصل ایڈووکیٹ، چوہدری سہیل ایڈووکیٹ، چوہدری ہارون سلطان، چوہدری تبسم سلطان، چوہدری سعید اسلم، چوہدری شاہد اقبال اور چوہدری مشتاق احمد تھے۔
مہمانوں کا گراؤنڈ پہنچنے پرشاندار استقبال کیاگیا، شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرکے خوب داد وصول کی، چوہدری اسد مسعود حال مقیم دبئی کی تعاون سے ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔
پہلوان کلب نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد حیدری کلب بڑاگواہ کو شکست دے کرفائنل جیت لیا۔ جیت پر کھلاڑیوں نے خوب جشن منایااور بھنگڑے ڈالے۔
اختتام پر چوہدری فخررشید، چوہدری مسعود احمداور راجہ عبیداللہ نے انعامات تقسیم کئے اور مبارکباد پیش کی، انتظامیہ کی جانب سے تمام ٹیموں مہمانوں اور تماشائیوں کاشکریہ اداکیا۔



