نو منتخب ایگزیکٹیو ممبر جہلم چیمبرآف کامرس مخدوم حسین چوہدری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جہلم: نو منتخب ایگزیکٹیو ممبر جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری مخدوم حسین چوہدری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

صدر جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی زاہد حسین بٹ نے ان سے عہدے کا حلف لیا، سینئر نائب صدر سیف ریاض بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر حاجی زاہد حسین بٹ نے کہا کہ امید ہے میری تمام ٹیم انشاء اللہ جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بہتری کے لیے کام کرے گی۔

سابق صدور ڈاکٹر کوثر ناہید انور، چوہدری شکیل احمد، ایگزیکٹیو ممبر ایف پی سی سی آئی راجہ طلعت محمود اور راجہ سجاد اختر نے مخدوم حسین چوہدری کو مبارکباد دی۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button