موسم کی انگڑائی؛ سائبرین پرندوں کی ضلع جہلم میں آمد شروع

جہلم: موسم نے انگڑائی لی، سائبرین پرندوں نے ضلع جہلم سمیت گردو نواح میں عارضی پناہی گاہیں قائم کرنا شروع کردیں۔

مہاجر پرندوں کی آمد سے دریا اور علاقے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہونے لگا جبکہ شکاریوں نے بھی تیاریں شروع کردیں، اکتوبر میں شکار پر عائد پابندی ختم ہونے کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے، شکاریوں نے بھی بندوقوں کی صفائیاں شروع کر دی ہیں۔

بدلتے موسم کے ساتھ ہی ہر سال کی طرح آبی و جنگلی پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جو نومبر تک تواتر کے ساتھ جاری رہے گا۔ سائبریا و دیگر شدید ٹھنڈے علاقوں سے ہجرت کر کے آنے والے مہمان پرندوں میں مرغابی، کونج، مگ، سرخاب، کوٹ چمٹہ آئی بس ہنٹری متلیر، بیٹر، کملوئے وغیرہ شامل ہیں جو مارچ کے وسط تک نشیبی و میدانی علاقوں کی زینت رہیں گے۔

اکتوبر میں محکمہ جنگلی و آبی حیات کی جانب سے گزشتہ 6 ماہ سے عائد پابندی اٹھائے جانے کا امکان ظاہر کیاجارہاہے جس کیلئے شکاریوں نے بھی اپنی بندوقوں کی صفائی اور کارتوسوں کی خرید شروع کر دی ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے عملہ نے بھی غیر قانونی شکار کھیلنے والوں سے نمٹنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو شکار گاہوں کی نگرانی کریں گی اور غیر قانونی شکار کھیلنے والوں کو پکڑ کر بھاری جرمانے عائد کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button