جہلم: پولیس کی اہم کارروائی، اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، ناجائز اسلحہ بھی برآمد

جہلم: تھانہ چوٹالہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغوا کے مقدمے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ان کی ٹیم کی قیادت میں کی گئی، جس کے دوران ملزم تصور کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا، جس میں کلاشنکوف نما بندوق 12 بور اور متعدد کارتوس شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا اور قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔



