موسم کی تبدیلی کے ساتھ بچوں میں گلے اور سانس کے امراض میں اضافہ ہو گیا ہے، ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان

دینہ: ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان نے کہا کہ بچوں میں گلے اور سانس کے امراض میں اضافہ تشویشناک صورت اختیار کر گیا ہے۔

چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں والدین کو ہدایت کی کہ وہ بچوں کی صحت کے حوالے سے احتیاطی اقدامات کریں تاکہ موذی امراض سے بچا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس موسم میں گلے کے امراض بڑھنے کے خدشات زیادہ رہتے ہیں، اور بچوں کو بازاری اشیاء، ٹھنڈے مشروبات اور سڑے پھلوں سے اجتناب کروانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ شفاف پانی پینا، ماحول کو صاف رکھنا اور صحت مند غذا فراہم کرنا بچوں کی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان نے کہا کہ زندگی بہت قیمتی ہے، اور ذرا سی غفلت بچوں کو موذی امراض میں مبتلا کر سکتی ہے، اس لیے والدین کو چاہیے کہ وہ حفاظتی اقدامات پر خصوصی توجہ دیں۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان روزانہ سہ پہر 3 سے 5 بجے تک بچوں کے چیک اپ کے لیے عدیل کلینک، نزد مرکزی جامعہ مسجد و میزان بینک مین چوک، جی ٹی روڈ دینہ میں دستیاب ہوتے ہیں۔ اہلِ دینہ نے ان کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں علاقے کے لیے ایک نعمت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button