سوہاوہ: گرین ویو کالج فار گرلز کی دو طالبات نے گولڈ میڈل اور ایک طالبہ نے سلور میڈل حاصل کر لیا

سوہاوہ: گرین ویو کالج فار گرلز سوہاوہ کیمپس کا ایک اور اعزاز، دو طالبات کو گولڈ میڈل کا اعزاز ملا اور ایک طالبہ کو سلور میڈل سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گرین ویو کالج فار گرلز سوہاوہ کیمپس نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا، ادارہ ہذا کی طالبات نے آل پاکستان آرٹ اور مضمون نویسی کے مقابلہ میں نمایاں کامیابیاں اپنے نام کی ہیں، دو طالبات کو گولڈ میڈل کا اعزاز ملا اور ایک طالبہ کو سلور میڈل سے نوازا گیا۔
ادارہ ہذا میں زیر تعلیم ثناء مختار کیانی نے مضمون نویسی میں اور اریبہ سعادت نے آرٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیےجبکہ مناہل سجاد نے آرٹ میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔ اس سے پہلے بھی ادارہ ہذا تین گولڈ میڈل اور دو سلور میڈل اپنے نام کر چکا ہے، مجموعی گولڈ میڈلز کی تعداد پانچ ہو گئی اور سلور میڈلز کی تعداد تین ہو گئی ہے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر نے کہا کہ اللہ پاک اس ادارہ اور زیر تعلیم طالبات کو نظر بداور شریر لوگوں کے شر سے بچائے، کامیاب ہونے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے جلد ہی ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا اور ان کے والدین کو مدعو کیا جائے گا۔ ان طالبات نے سوہاوہ اور پاکستان کانام روشن کیا امید ہے، اسی طرح آئندہ بھی ایسے مقابلوں میں مزید کامیابیاں سمیٹیں گی۔



