ڈومیلی پولیس نے برساتی نالے میں گرنے والے 6 سالہ بچے کی جان بچا لی

سوہاوہ: شدید بارش کی وجہ سے تھانہ ڈومیلی کے علاقہ میں برساتی نالے میں طغیانی کی وجہ سے نالے میں گرنےوالے6 سالہ بچے محمد سعد کی جان بچا لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں 6 سالہ محمد سعد ٹیوشن سے گھر جارہا تھا اوربارش کے پانی کی وجہ سے راستہ سمجھ نہ آیا اور وہ برساتی نالے میں گر گیا۔
تھانہ ڈومیلی کے پولیس افسران ڈرائیور کانسٹیبل زاہد اور زاہد رسول سب انسپکٹرنےبچے کے شور کی آواز سن کرفوری طور نالے میں اترکربچےکوبرساتی نالے سے باہر نکال کر بچے کو سوہاوہ ہسپتال منتقل کر دیا۔
بچے کے لواحقین نے اظہار تشکر کرتے ہوئے جہلم پولیس کو ڈھیروں دعائیں دیں۔
ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے پولیس افسران کو بھر پور شاباش اور انعام دینے کا اعلان اور کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



