کرپشن سرکاری اداروں کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، سید خلیل حسین کاظمی

جہلم شہر کی معروف سماجی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ کرپشن سرکاری اداروں کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے پاک سر زمین کو کرپشن کرنے کیلئے ہرگز نہیں بنایا تھا، جب تک کرپٹ افسران واہلکار سرکاری اداروں میں موجود ہیں ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ حکمرانوں کو کرپشن کے خاتمے کےلیے سر کاری اداروں پر بھر پور توجہ دینی چاہیے، اداروں کو پرائیویٹ کرنے کی بجائے ایمانداراچھی شہرت کے حامل افسران کوتعینات کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ دولت کے پجاریوں کرپٹ افسران واہلکاروں کو جیل بھجوایا جائے تاکہ ملک ترقی کرسکے اور معیشت مضبوط ہو اور بیرونی ممالک سے قرض نہ لینے پڑیں۔ آئی ایم ایف سے بھی پاکستان کی جان چھوڑائی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button