مزدوروں کو کم اجرت ادا کرنے والے اداروں کیخلاف کریک ڈاؤن کیاجائے، شہری حلقے

جہلم: مزدوروں کو کم اجرت ادا کرنے والے اداروں کیخلاف کریک ڈاؤن کیاجائے۔ ڈسٹرکٹ لیبر آفیسراور لیبر انسپکٹرز کو ماہوار کارروائیاں کرنے کے ٹارگٹ سوپنے جائیں، کم اجرت ادا کرنے والے مالکان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار شہری تنظیموں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں کام کرنے والے محنت کشوں کو سرکار کی طرف سے مقرر کی گئی اجرت ادا نہیں کی جارہی۔

انہوں نے کہا کہ بااثر مالکان ملازمین سے 12سے 14گھنٹے پورا مہینہ کام کرواتے ہیں اور سرکارکی طرف سے مقرر اجرت 37ہزار ادا کرنے کی بجائے 20سے 25ہزار ادا کرتے ہیں، ایسے مالکان کسی رعایت کے مستحق نہیں جو محنت کشوں کا خون چوس رہے ہیں۔

جہلم شہر کی سماجی تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لیبر اور ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب سے نوٹس لینے اور مزدورں کو سرکارکی طرف سے مقرر کردہ ماہانہ اجرت 37ہزار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button