ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں قائم ملازمین کی رہائشی کالونی بھوت بنگلے میں تبدیل

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قائم ملازمین کی رہائشی کالونی بھوت بنگلے میں تبدیل، ڈی ایچ کیو کی منہدم ہوتی ہوئی کالونی رہائشیوں کے سروں پر خطرات کے سائے منڈلانے لگے ، بوسیدہ کو ارٹروں میں رہائش پذیر ملازمین اپنی تنخواہوں میں سے ماہانہ ہاؤس رینٹ کٹوا رہے ہیں ۔

طے شدہ معاہدے کے مطابق محکمہ صحت کی انتظامیہ نے ہر سال سرکاری کوارٹروں کی مرمت کروانا ہوتی ہے ، محکمہ صحت کی جانب سے ہر سال مرمت کے فنڈز مہیا نہ ہونے کے باعث رہائشی کالونی موہنجوداڑو کی منظر کشی کر رہی ہے ، دیواروں اور چھتوں کی خستہ حالی قابل رحم ہے۔

محکمہ صحت کے ذمہ داران نے محکمہ صحت کے ملازمین کی رہائشی کالونی سے مکمل لا تعلقی اختیار کررکھی ہے جس کی وجہ سے رہائشی کالونی میں مقیم ملازمین اور ان کے بچوں کے سروں پر خوف کے سائے منڈلاتے رہتے ہیں۔

اس حوالے سے رہائشی کالونی کے مکینوں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ محکمہ صحت کی انتظامیہ کو ہمارے بچوں پر ترس آنا چاہیے اور سرکاری کوارٹروں کی تواتر کے ساتھ سالانہ مرمت اور دیکھ بھال کرنی چاہیے تاکہ ہمارے بیوی بچے محفوظ طریقے سے زندگیاں بسر کر سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button