عید الفطر کے بعد پردیسیوں کی جہلم واپسی شروع ہوگئی، چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں کی موجیں

جہلم: عید الفطر کے بعد پردیسیوں کی جہلم واپسی شروع ہوگئی، چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں کی موجیں، گزشتہ روز شہر کے لاری اڈے، جادہ چوک ، چھاؤنی چوک سمیت ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا رش رہا۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات ختم ہوتے ہی شہر سے پردیسیوں کی آنیاں جانیاں شروع ہوگئیں جس کے باعث گزشتہ روز شہر کے لاری اڈہ ، چھاؤنی چوک ، جادہ چوک سمیت ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا رش دیکھنے میں آیا۔

عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے لئے جہلم سمیت ملحقہ علاقوں میں آنے والے پردیسی بیرون شہر جبکہ اپنے آبائی علاقوں میں جانے والے پردیسی واپس جہلم آنا شروع ہو گئے ہیں مگر مسافروں کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کی طرف سے اضافی کرائے وصول کرنے کے الزامات اسی طرح برقرار رہے۔

آر ٹی اے سیکرٹری ، موٹر وہیکل ایگزامینر سمیت دیگر ذمہ داران گھروں میں موجیں کرتے رہے جبکہ مسافر ٹرانسپورٹرز کے ہاتھوں جیبیں خالی کرواتے رہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button