سولر پینلز کا حصول اب ہوا آسان، عوام کے لیے بڑی خوشخبری

بجلی کے بھاری بھر کم بلوں سے ستائے پنجاب کے عوام کو صوبائی حکومت نے خوشخبری سنادی ہے اور اب وہ آسان اقساط پر اپنے گھر پر سولر پینل لگوا سکیں گے جس سے ان کی بجلی کے بل سے جان ہمیشہ کے لیے چھوٹ جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے خاندانوں کے لیے ’پنجاب روشن گھر اسکیم‘ قائم کی ہے، جس کا مقصد ضرورت مند افراد کو سولر پینلز فراہم کرنا ہے۔
ابتدائی طور پر یہ اسکیم 50 ہزار خاندانوں کے لیے ہے اور اس کے لیے فنانسنگ بینک آف پنجاب کرے گا اور یہ رقم آسان قسطوں میں واپس کرنا ہوگی۔
اسکیم کے تحت ہر اہل خاندان 3 سولر پینلز حاصل کرسکتا ہے جس کے لیے اسے بینک آف پنجاب میں درخواست جمع کرانا ہوگی۔
کون کون سے خاندان اہل ہیں؟
پنجاب کے وہ خاندان اس اسکیم سے استفادہ کرسکیں گے جو ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں، اس کے لیے انہیں شناختی کارڈ، جائیداد کی تفصیلات اور بجلی کے استعمال کی تفصیل مہیا کرنا ہوگی۔




اسلام علیکم سر میرا گھر کا یونٹ 214 سے اوپر نہیں آتا مہنگائی بہت ہوگئی ہے بل بہت زیادہ آ رہے ہیں 200 یونٹ پر 3500 بل آتا تھا تو میں آرام سے جمع کروا دیتا تھا یونہی 201 آتا ہے بل 9200 ہو جاتا ہے میں پرائیویٹ کام کرتا ہوں اتنی تنخواہ نہیں ہے بل جمع کرواؤں یا بچوں کو پڑھاؤں مہربانی کرکے مجھے بھی سولر پینل دلوا دیں آپ کی بہت مہر بانی ہوگی