پیرا کا قیام، جہلم میں تجاوزات اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائیاں شروع

جہلم میں پنجاب انفورسمنٹ رجسٹریشن اتھارٹی (پیرا) کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور اتھارٹی نے تجاوزات، قبضہ مافیا، زخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
پیرا نے جہلم میں باقاعدہ طور پر اپنا کام شروع کر دیا ہے اور اسے تجاوزات، قبضہ مافیا، زخیرہ اندوزی اور گراں فروشی پر سخت کارروائی کے اختیارات حاصل ہیں۔
اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ آفیسر (SDEO) احسن علی نے جہلم پریس کلب کے وفد سے ملاقات کی، جس کی قیادت صدر الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی کر رہے تھے۔ وفد میں چیئرمین جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود، صدر یونین آف جرنلسٹ چوہدری مہربان حسین، معروف صحافی چوہدری دانیال عابد سمیت دیگر افراد بھی شامل تھے۔
اس موقع پر احسن علی نے کہا کہ شہری اپنی شکایات کے ازالے کے لیے تحریری درخواستیں دیں، پیرا کا دفتر بلال ٹاؤن میں واقع ہے۔ شکایات اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر ضلع کچہری میں بھی جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو مؤثر بنا کر عوام کو ریلیف فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں کو جلد از جلد انصاف کی فراہمی اور بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی کا عمل تیز کیا جا رہا ہے۔



