ضلع جہلم میں ترقیاتی گرانٹس سے درجنوں عوامی فلاحی سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں۔ رانا عثمان، محمد عمر

جہلم: ایکسیئن ضلع کونسل جہلم رانا عثمان اور سب انجینئر محمد عمر نے کہا ہے کہ رواں سال ضلع جہلم میں دونوں منتخب ممبران قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی اور چوہدری فرخ الطاف کو ملنے والی ترقیاتی گرانٹس سے عوامی فلاح و بہبود کی درجنوں سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ کروڑوں روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایکسیئن ضلع کونسل رانا عثمان اور سب انجینئر محمد عمر نے کہا کہ ضلع جہلم میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹھیکیداروں کو بروقت ادائیگی کے باعث ترقیاتی منصوبوں پر کام بھی مقررہ مدت کے اندر آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہلم شہر میں پارکنگ کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا کام جاری ہے، جبکہ جہلم، پنڈدادن خان اور سوہاوہ میں بیوٹیفکیشن کی متعدد سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ان منصوبوں کا مقصد شہری علاقوں میں بنیادی سہولیات اور عوامی مقامات کو بہتر بنانا ہے۔

افسران نے کہا کہ ترقیاتی عمل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکانِ اسمبلی اور عہدیداران کا تعاون بھی قابلِ ذکر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی زیرِ نگرانی اور ارکانِ اسمبلی کے تعاون سے ضلع جہلم کو مزید خوبصورت اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے تمام دستیاب صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔

رانا عثمان اور محمد عمر نے ضلع جہلم میں مثبت اور ذمہ دارانہ صحافت کے رجحان کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کی نشاندہی اور مثبت تعمیر و ترقی کو اجاگر کرنے میں جہلم پریس کلب کے صحافیوں کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافت کے ذریعے عوامی مسائل کی نشاندہی سے متعلقہ اداروں کو ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے میں مدد ملتی ہے، جبکہ ضلع میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے سے عوام کو مختلف منصوبوں اور سہولیات سے متعلق آگاہی بھی حاصل ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button