لہڑی کے علاقہ پنچور میں لگائے گئے فیلڈ ہسپتال کے عملہ پر تشدد، لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کیا گیا

سوہاوہ کی یونین کونسل لہڑی کے علاقہ پنچور میں لگائے گئے فیلڈ ہسپتال کے عملہ پر تشدد، لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کیا گیا، ہاتھا پائی میں عملے کے اراکین معمولی زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر جہلم کی تحصیل سوہاوہ کی یونین کونسل لہڑی کے علاقہ پنچور میں لگائے گئے فیلڈ ہسپتال کے عملے پر مقامی افراد نے حملہ کر کےلیڈی ڈاکٹرز کو حراساں کیا گیا، محکمہ ہیلتھ کے افسران نے مقامی منتظمین کے سیاسی پریشر کی وجہ سے معاملے کو دبا دیا۔

ذرائع کے مطابق مقامی منتظمین نے لیڈی ڈاکٹرز سے اپنے مریضوں کو پروٹوکول دلوانے کی کوشش کی جس پر مداخلت کی گئی تو معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا، ہاتھا پائی میں عملے کے اراکین معمولی زخمی ہو گئے۔

سیاسی مداخلت کے باعث معاملہ دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ محکمہ صحت کے ذمہ داران نے تاحال تھانے میں درخواست نہ گزاری۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button