ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا دورہ، عید پر طبی سہولیات کا جائزہ، مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال جہلم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عید کے موقع پر طبی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور زیرِ علاج مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی۔

دورے کے دوران سنیہ صافی نے ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا بغور جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عید کے ایام میں ڈاکٹروں، نرسز اور دیگر طبی عملے کی سو فیصد حاضری یقینی بنائی جائے جبکہ ادویات کا وافر سٹاک ہر صورت برقرار رکھا جائے تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عید کی خوشیوں کو مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ بانٹنے کے لیے انہوں نے مٹھائی بھی تقسیم کی، جبکہ ڈیوٹی پر موجود طبی عملے کی خدمات کو بھی سراہا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ عید کے موقع پر شہریوں کو بلا تعطل اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button