پنڈدادنخان کی واٹر سپلائی سکیموں میں مین لائنوں سے لگائے گئے درجنوں غیر قانونی واٹر کنکشن کا انکشاف

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان کی واٹر سپلائی سکیموں میں مین لائنوں سے لگائے گئے درجنوں غیر قانونی واٹر کنکشن کا انکشاف، اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شیرون کی جانب سے تحصیل بھر میں پینے کے پانی کی نایابی اور مس مینجمنٹ کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں پانی کی فراہمی کے مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات موصول ہونے پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا فوری ایکشن لیتے ہوئے بھیلووال، للہ، کندوال، قادرپور، کوٹلی سیدان، کہانہ، راج گڑھ اور احمد آباد یو سی کے علاقوں میں پانی کے مسئلے کو 50 فیصد حل کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اسامہ شیرون نے ہنگامی بنیادوں پر آپریشن شروع کر دیا، غیر قانونی طریقے سے مین لائنوں سے حاصل کردہ درجنوں کنکشنوں کو کاٹ دیا گیا اور مزید کنکشنوں کو کاٹا جا رہا ہے۔

پائپ لائنوں میں پانی کا بہاؤ یکساں کرتے ہوئے پانی سے محروم افراد کے گھروں اور گاؤں گوٹھوں تک پانی پہنچانے کے لیے آپریشن جاری ہے، غیر قانونی کنکشن کاٹنے سے ان علاقوں میں پانی کی فراہمی میں واضح بہتری آئی ہے۔

عوام نے ڈپٹی کمشنر کے فوری ایکشن کو سراہااور امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی عوامی مسائل کو اسی طرح فوری طور پر حل کیا جاتا رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا فوری حل ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ علاقے کے لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہیں۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پانی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مستقل بنیادوں پر نگرانی جاری رکھی جائے گی تاکہ کسی بھی قسم کی مشکلات کا بروقت تدارک کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button