ڈومیلی پولیس کی کارروائی، شراب سپلائر اور منشیات فروش گرفتار، شراب اور چرس برآمد

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی کرنے والے ملزم اور منشیات فروش کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں شراب و منشیات برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو دھر لیا۔ شراب سپلائر ملزم کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب جبکہ منشیات فروش ملزم کے قبضہ سے 1 کلو 120 گرام چرس برآمد کی گئی۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ ڈومیلی میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، ان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھا جا سکے۔



