شب قدر یا لیلۃ القدر مسلمانوں کیلئے سال کی سب سے زیادہ فضیلت رکھنے والی رات ہے، سید خلیل کاظمی

جہلم شہر کی معروف سماجی و مذہبی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے کہا ہے کہ شب قدر یا لیلۃ القدر مسلمانوں کیلئے سال کی سب سے زیادہ فضیلت رکھنے والی رات ہے، شب قدر ماہ رمضان میں عبادتوں کی معراج والی رات ہے، اسی رات قرآن کریم نازل ہوا، انسان کی آئندہ زندگی بارے فیصلہ جات اسی رات کو کئے جاتے ہیں۔
سید خلیل حسین کاظمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام صادق نے فرمایا سال کی ابتدا شب قدر سے ہے، اسی رات اس سال کے آغاز سے آئندہ سال کے آغاز تک کے انجام ہونے والے امور طے کئے جاتے ہیں، اسی رات کے اہم اعمال میں سے ایک عمل شب بیداری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس با برکت رات میں قرآن مجید انسانیت کی ہدایت کیلئے نازل ہوا۔ فرشتگان ِالہی فوج در فوج زمین پر نازل ہوتے ہیں۔ روزہ دار کو چاہئے کہ اس بابرکت رات سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے انتہائی سعی و کوشش کرے۔



